دالبندین (الفجرآن لائن) دالبندین کے علاقے سیاہ جنگل میں گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے سیاہ جنگل میں نصب مبینہ آئی ای ڈی پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق اور زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے شدید زخمی کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
واقعے میں جاں بحق شخص کی شناخت شاہجان کلی خان جان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی نعیم کا تعلق دالبندین کی ظہور کالونی سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

