
راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے نیازی ٹاؤن میں دلہن شادی کے دو دن بعد نقدی، زیورات لے کر فرار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیر آباد میں واقعہ نیازی ٹاؤن میں دلہن شادی کے دو روزبعد نقدی، زیورات لے کر فرار ہوگئی۔
نوبیاہتا دولہے کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بیوی نے شادی کے دو دن بعد والد سے ملنے کا کہا جس پر شادی کرانے والے شخص کے ہمراہ نیازی ٹاؤن پہنچا تو اس نے مجھے ہوٹل پر بٹھا یا اور کپڑے تبدیل کرانے کے بہانے میری بیوی کو ساتھ لے گیا کافی دیر گزرنے کے بعد واپس نہ آنے پر دونوں کے موبائل نمبرپر رابطہ کیا تاہم وہ بند تھے۔ مدعی نے بتایا کہ خاتون ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقد، 3 تولے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے۔