
نیو یارک (الفجرآن لائن) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 2025ء تک سستا ترین آئی فون مارکیٹ میں لانے کی تیار ی شروع کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صارفین کیلئے سستا ترین آئی فون متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔ ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای (فورتھ جنریشن)آئندہ سال 2025ء میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ نئے فون میں ایپل انٹیلی جنس نامی اے آئی ماڈل پر مبنی فیچرز موجود ہو گا جبکہ فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کی باڈی آئی فون 14 کی طرح کی ہو گی، اس میں بھی ہوم بٹن نہیں ہو گا تاہم آئی فون 14 کے برعکس اس میں ایک 48 میگا پکسل کا کیمرا ہو گا۔اس سے قبل ایپل نے ایس ای سیریز کا آخری ورژن 2022ء میں ایس ای 3 کے نام سے لانچ کیا تھا جس میں 12 میگا پکسل کا کیمرا تھا۔واضح رہے کہ فی الحال آئی فون ایس ای تھری 429 ڈالر قیمت کیساتھ ایپل کا سستا ترین فون ہے تاہم آئی فون ایس ای 4 کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے