
قاضی خاندان کے پاکستان پر احسانات،مخصوص گروہ نے ثابت کیا وہ سیاسی نہیں بدتمیز جتھا ہے، بیان
کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جسٹس(ر) قاضی فائزعیسیٰ سے بدتمیزی کرنیوالوں کی شہریت منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قاضی خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں،مخصوص گروہ نے ثابت کیا وہ سیاسی نہیں بدتمیز جتھا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ خاندان کے پاکستان پر احسانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خاندان نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں ہیں، ایک مخصوص گروہ نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی نہیں بدتمیز جتھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائز عیسیٰ بلوچستان کے سپوت ہیں، ان کی عزت ہمارے دلوں میں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی دستاویزات اور شہریت منسوخ کی جائے۔