
راولپنڈی (الفجرآن لائن) پاک فوج نے بنوں آپریشن کے دوران پاک فوج کے شہید ہونیوالے میجر اور 2جوانوں بارے تفصیلات جاری کر دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے میجر عاطف خلیل شہید نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک آزاد اللہ شہید نے پاک فوج میں 15سال وطن عزیز کا دفاع کیا، ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2بیٹے اور بیٹی شامل ہیں،نائیک غضنفر عباس شہید نے 14سال تک پاکستان کے دفاع کا فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔