
صوابی (الفجر آن لائن) صوابی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس کے مطابق ڈھیرو لار گدون میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور تینوں لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شناخسانہ لگتا ہے تاہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔