چکوال(الفجر آن لائن)چکوال میں موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب سالٹ رینج کے مقام پر کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت معروف خان اور محمد انس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں باپ بیٹے کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کلر کہار منتقل کردیں۔

