*
*اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کا سالانہ بجٹ 5 جون بروز جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان نے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس 5 جون، جمعہ کی شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ترقیاتی منصوبوں اور نئے ٹیکسوں کے حوالے سے اہم ترین اعلانات متوقع ہیں۔
