وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی ملاقات
پارلیمانی امور، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
حکومت اور اپوزیشن کا آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی ترجیحات کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ ٹریژری اور اور اپوزیشن اراکین عوام کے منتخب نمائندے ہیں، عوامی مفاد کی ہر مثبت تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا، بلوچستان اسمبلی پارلیمانی روایات اور صوبائی اقدار کا خوبصورت امتزاج ہے اپوزیشن اراکین نے پارلیمانی کارروائیوں میں ہمیشہ صبر و تحمل اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا
ان کا مزید کہناتھا کہ باہمی احترام اور بھائی چارے کی یہی روایات ہمیں دیگر پارلیمانوں سے ممتاز بناتی ہیں اپوزیشن کے مثبت اور تعمیری پارلیمانی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کا کہن تھا کہ عوامی مفاد کی قابلِ عمل اور منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا
اپوزیشن لیڈر اور اراکین کا وزیر اعلیٰ کے مثبت کلمات اور پارلیمانی رویے پر اظہارِ تشکرکیا میر سرفراز بگٹی اپوزیشن کے آئینی و پارلیمانی تقدس کا احترام کرتے ہوئے مثبت تنقید کو کشادہ دلی کیا گیا