ضلعی انتظامیہ کی مغربی بائئ پاس پر غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی، دو سیل، دو افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے مقامی پولیس کے ہمراہ مغربی بائی پاس کے علاقے میں غیر قانونی طور پر چلنے والے کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دو کرش پلانٹس کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ موقع پر موجود دو افراد کو سرکاری امور میں مداخلت اور احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔