امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اتحادی سلطنت عمان کو دھمکی دی ہے کہ اسے بھی دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا پڑے گا ورنہ وہ اسے تباہ وبرباد کردیں گے۔
صدرٹرمپ نے یہ بات کابینہ میٹنگ کےدوران ایک سوال پرکہی، صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں یہ قبول ہے کہ امریکا ایران جنگ ختم کرانے میں عمان مدد دے رہا ہے اور آبنائے ہرمز کو ایران کے ساتھ مل کر کنٹرول کرے گا؟
صدرٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کاعلاقہ ہے اور ہم اس صورتحال کو دیکھیں گے، عمان بھی یہ بات سمجھتا ہے۔
ایران سے معاہدہ تاحال نہ ہونے کے سوال پر صدرٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے دباؤ کی پرواہ نہیں۔
