حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران کے شہر بندر عباس میں فوجی تنصیب پر نئے حملے کیے، امریکی حکام نے اس مقام کو اپنی فوج اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئےکہاکہ حملوں کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا، امریکی فوج نے متعدد ایرانی ڈرون بھی مار گرائے۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر4 ڈرون فائر کیے تاہم امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرون مار گرائے، حملے کے وقت جہاز آبنائے ہرمز کے قریب موجود تھا۔
