ایران کے فضائی دفاعی نظام نے بوشہر کے قریب امریکی طیارہ تباہ کر دیا : ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے بوشہر میں ’دشمن طیارہ‘ مار گرایا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحلی صوبے بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے ایک دشمن طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بتایا کہ آج رات پیش آنے والا واقعہ ایک دشمن طیارے کو مار گرانے سے متعلق تھا، شہر کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔
اس سے قبل ایران کے شہر بوشہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔
بعد ازاں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے طیاروں کو نشانہ بنانے کے باعث سنائی دی۔
اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ایرانی خبر ایجنسی فارس کے حوالے سے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔
