ایران کی خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر اور مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے جو تجارتی جہاز اور آئل ٹینکر ایران سے اجازت نہیں لے گا وہ خود اپنے لیے اور دیگر جہازوں کی ٹریفک کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کرنے یا بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی فوجی بحری جہاز کی جانب سے کی جانے والی کوشش پر ایران کی مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔
