عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ گیمبیا کا پرچم بردار جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جانےکی کوشش کر رہا تھا، جہاز کے انجن روم کو ہیل فائر میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج نے جہاز کو 20 سے زائد مرتبہ خبردار کیا کہ وہ امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جب جہاز کے عملے نے احکامات پر عمل نہیں کیا تو ایک امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو ہیل فائر میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز حرکت کرنے کے قابل نہ رہا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد جہاز ایران کی طرف اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔
سینٹکام نے مزید دعویٰ کیا کہ اب تک امریکی فوج 5 تجارتی جہازوں کو غیر فعال کر چکی ہیں اور 116 دیگر جہازوں کا رخ موڑ چکی ہے تاکہ ایران کے خلاف نافذ کردہ ناکا بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
