بنکاک (الفجرآن لائن) تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے سنگائی گولوک کے سینٹیپ اسٹیڈیم میں آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز بارش میں گولوک ایف اے کپ کے تحت تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا جو ایک مقامی ٹورنامنٹ تھا۔
فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تھائی لینڈ ٹیم کا ایک 24 سالہ کھلاڑی سفوان آوے شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دم توڑ گیا۔

