کوئٹہ (الفجرآن لائن): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کے روز کوئٹہ میں سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
دوسرے تعزیتی دورے میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی محمد ہاشم کے گھر گئے، جہاں انہوں نے ان کے والد حاجی عبدالواحد کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ میر سرفراز بگٹی نے لواحقین کے ساتھ مل کر فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر و استقامت عطا فرمائے۔
ان تعزیتی دوروں کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا

