کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ گراؤنڈ آپریشنز اور ہدف پر مبنی فضائی کارروائی، 9خارجی ہلاک اور کئی زخمی
خوارج اور ان سے منسلک گروہوں کے 3 اہم مراکز و ہائیڈ آؤٹس اور خودکش بمباروں کا ٹریننگ مرکز تباہ کردیاگیا،حکومتی ترجمان
اسلام آباد(الفجرآن لائن)خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے جواب میں سکیورٹی فورسزکی افغان سرحدی علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران 28 دہشت گرد، بشمول متعدد خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔ کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ گراؤنڈ آپریشنز اور ہدف پر مبنی فضائی کارروائی کی جن میں 9خارجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، خوارج اور ان سے منسلک گروہوں کے 3 اہم مراکز و ہائیڈ آؤٹس اور خودکش بمباروں کا ٹریننگ مرکز تباہ کردیاگیا۔
حکومتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز کا بڑا ایکشن ہواہے۔ کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ گراؤنڈ آپریشنز اور ہدف پر مبنی فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ کوہاٹ اور ہنگو میں سیکورٹی فورسز کا کامیاب گراؤنڈ آپریشن، بھارتی پروکسی ’فتنہ الخوارج‘ کے 9 خارجی ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشگردوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی سٹرائیکس کی گئیں۔ خوارج اور ان سے منسلک گروہوں کے 3 اہم مراکز و ہائیڈ آؤٹس اور خودکش بمباروں کا ٹریننگ مرکز تباہ کردیاگیا۔افغان سرحدی علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران 28 دہشت گرد، بشمول متعدد خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے مراکز پر موجود اسلحہ اور گولا بارود کا کثیر ذخیرہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونے اور دہشگردی کا منبع بننے پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیا ہے اور ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کے مام اقدامات یقینی بنائے۔ عزمِ استحکام کے تحت آپریشن ‘غضب للحق’ جاری رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

