اسلام آباد(الفجرآن لائن) سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ کے ساتھ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جامع کارروائی شروع کر دی، 377 نشاندہی شدہ تعمیرات کے خلاف سیلنگ، ریگولرائزیشن اور انہدام کی کارروائی جاری ہے، جن میں 281 کمرشل تعمیرات شامل ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق لینڈ کنورڑن چارجز، غیر مجاز تعمیرات، سیٹ بیک، ایف اے آر اور کورڈ ایریا کی خلاف ورزیوں کی مد میں تقریباً 3 ارب روپے واجب الادا ہیں، جبکہ گزشتہ مہم میں 72 کروڑ اور موجودہ آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 10 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔
اب تک 140 سے زائد خلاف ورزی کرنے والی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔سوان سے کھنہ پل تک 124 تعمیرات کی مارکنگ اور حد بندی مکمل کر لی گئی۔کارروائی سوان دیہاتی، اقبال ٹاؤن، کھنہ پل، کورال برج اور کورال/گلبرگ گرینز تک جاری ہے۔سیل کیے گئے احاطے قانونی تقاضے اور ریگولرائزیشن مکمل ہونے تک سیل رہیں گے۔سی ڈی اے نے غیر مجاز تعمیرات اور لینڈ یوز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہ

