یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ کی شام ختم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کوئی جلدی نہیں کہ برا معاہدہ کرلوں، کسی جلد بازی کا شکار نہیں ہوں گے، ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں۔
ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے۔۔
ایران کو مذاکرات میں وہاں ہونا چاہیے، ہم نے وہاں ہونے پر اتفاق کیا تھا، حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں کیا لیکن نہیں، یہ طے پایا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ وہ وہاں ہوتے ہیں یا نہیں، اگر وہ وہاں نہیں ہوتے، تو وہ بھی ٹھیک ہے۔
۔ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں ہم اس کے سوا کسی چیز پر بات نہیں کر رہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے مذاکرات کے لیے اپنی اے ٹیم بھیجی اور اس سے بہترین کا کیا ہے، ایران تنازع ختم ہو تو تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچی آئیں گی، اگر ایران وہ کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے، تو تیل قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی قیادت میں وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوتا ہے وہ ایرانی قیادت سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستانی وقت کے مطابق آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایران میں صحیح لوگوں سے ڈیل کررہے ہیں۔