وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز یہاں چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بورڈ نے ادارے میں جاری اصلاحاتی عمل اور صوبہ بھر میں ہونے والے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا
ملاقات میں تعلیمی نظام کی بہتری اور امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور دیانتداری کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقل جیسے ناسور کا خاتمہ نہ صرف تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے بلکہ اس سے طلبہ میں محنت اور قابلیت کے رجحان کو بھی فروغ ملے گا۔