عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال اور لانگ مارچ کی کال برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہاکہ مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،کسی بھی وقت دوبارہ ہو سکتے ہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا حکومت آزادکشمیر نے اس صورتحال میں آل پارٹیز کانفرس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، 6 یا 7 جون تک دوبارہ میٹنگ کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد ہی آزادکشمیر میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکا فیصلہ ہوگا۔
یاد رہے کہ مذاکرات میں رانا ثناء اللہ ، قمرزمان کائرہ ، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
