سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات میں بڑی پیش رفت؛ امریکہ اور ایران کے درمیان 60 روزہ روڈ میپ طے پا گیا، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
واشنگٹن / جنیوا (ویب ڈیسک): امریکہ نے ایران کے ساتھ حتمی امن معاہدے کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایرانی تیل کی پیداوار اور فروخت پر عائد دہائیوں پرانی پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لی ہیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ جنرل لائسنس کے تحت ایران کو 21 اگست 2026 تک خام تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس بڑی پیش رفت کا اعلان امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری تعمیری مذاکرات کے تناظر میں یہ عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔
