سوئٹزرلینڈ ( الفجرآن لائن)سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں اچانک بریک تھرو اور قطر و پاکستان کی ثالثی میں 60 روزہ تاریخی امن روڈ میپ کی منظوری نے عالمی منڈی کا پورا رخ بدل دیا ہے۔ سپلائی معطل ہونے کے تمام تر خوفناک خدشات ہوا ہوتے ہی برینٹ کروڈ گر کر 77.39 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 74.45 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ جس سے پٹرول کی قیمتوں میں لگی آگ بجھنے اور عالمی معیشت کو ایک بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
