وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی جانب سے ملٹری بیس پر والہانہ استقبال
اسلام آباد ( الفجرآن لائن) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ انتہائی اہم سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ فروری 2026 میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والے مسلح تصادم کے بعد ایرانی صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
اسلام آباد کے ملٹری بیس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف، اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس تاریخی دورے کا بنیادی مقصد سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات اور خطے میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں پر شکریہ ادا کرنا ہے۔ صدر پزشکیان نے دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی حکومت کی ان کوششوں کا کھل کر اعتراف کیا، جس کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران کے مابین "اسلام آباد میمورنڈم” کے تحت اگلی فائنل ڈیل کے لیے 60 روزہ روڈ میپ پر اتفاق ممکن ہو سکا۔
