کوئٹہ (الفجرآن لائن) جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے راہیجہ محمدانی میں نامعلوم افراد نے مسجد کے پیش امام غازی خان سکنہ سندھ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی جھل مگسی پولیس کررہی ہے۔

