بولان (الفجر آن لائن) بولان میں دہشت گردوں نے بالاناڑی قومی شاہراہ پر واقع دوسہ کراس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عبدالرشید ابڑو شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے فائرنگ کی۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
شہید پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو کی نماز جنازہ پولیس لائن سبی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک کارگو گاڑی کو سامان اور عملے سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مغوی گاڑی اور عملے کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

