سوراب (الفجرآن لائن): ضلعی انتظامیہ سوراب نے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کرفیو 7 اگست کی شام 6:00 بجے سے شروع ہو کر 8 اگست کی صبح 6:00 بجے تک نافذ رہے گا۔ شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اعلامیے میں واشگاف الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی ممکنہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے اور قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

