کوئٹہ (الفجر آن لائن)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 2 کاشت کاروں کو اغوا کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کاشت کاروں کے اغوا کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیر آباد غلام سرور مینگل کے مطابق مغوی کاشت کار زمینوں پر کام کر رہے تھے۔غلام سرور مینگل نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق مغوی کاشت کاروں کی بازیابی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

