باغ(الفجر آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔
جنوبی باغ کے گاؤں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سال کی والدہ، 40 سال کی بیوی شازیہ، 11 سال کا بیٹا حارث اور 8 سال کی ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر واقعہ کو متنازعہ رنگ دینے اور مبینہ پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا۔
پولیس ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن میں واقعہ کو مختلف رنگ دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

