راولپنڈی (الفجرآن لائن) بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرونز مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز کے فوری ردعمل نے حملے کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے پانچ ڈرونز کے ذریعے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بروقت سراغ لگاتے ہوئے مؤثر کارروائی کی اور پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں حملے کی کوشش ناکام رہی اور واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں

