ریاض( الفجر آن لائن)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں،سعودی فوجی اتحاد کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ کے بعد مدینہ منورہ ریجن کی جانب آنے والا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا۔
سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہیکہ مشرقی ریجن کی جانب آنے والے حوثیوں کا ڈرون مارگرایا گیا۔ دوسری جانب حوثی ملیشیا نے مدینہ پر ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن ”فجرالیمن“ بھی جاری ہے۔یمنی فوج نیدعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 336 حوثی جنگجو ہلاک کردیی گئے۔
تعز سمیت مختلف مقامات پر کارروائیوں کیدوران حوثیوں کی 112 فوجی گاڑیوں اور اسلحے و گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

