اسلام آباد(الفجرآن لائن)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 173 روپے 86 پیسے مزید مہنگا کر دیا گیا۔نومبر 2026 کیلئے ایل پی جی ہے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقررکی گئی ہے۔
اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیارواں ماہ اکتوبر کیلئے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی۔
یکم نومبر سے ایل پی جی فی کلوگرام 14 روپے 73 پیسے مہنگی کی گئی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں 6.47 فیصد اضافہ ہوا،نومبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 294 روپے مقررکی گئی ہے۔

