
کوئٹہ(الفجرآن لائن)بلوچستان میں رواں سال پولیو کے سب سے زیادہ 20 کیس رپورٹ،پولیو سے متاثرہ 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق قلعہ عبداللہ سے 6، کوئٹہ سے 3، چمن، پشین، ژوب سے 2،2 پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، خاران اور نوشکی سے پولیو کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس سے متاثرہ جاں بحق بچوں کی تعدا د تین ہو گئی ۔ ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق انسدادِ پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین اور سیکیورٹی ہمارے لیے چیلنج ہیں، بلوچستان میں پولیو وائرس کے پھیلا ومیں اضافہ تشویش ناک ہے۔ بلوچستان میں 28 اکتوبر سے انسدادِ پولیو کی7 روزہ مہم چلائی جائے گی، اس مہم کے دوران 26 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔