غزہ(الفجر آن لائن) اسرائیلی کی وسطی غزہ کے علاقے نصیرات پرجنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بمباری کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہو گئے،اسرائیلی ٹینکوں کی اس اچانک چڑھائی سے پناہ گزین کیمپ میں موجود خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ایک مقامی فلسطینی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اس وقت گولہ باری شروع کر دی جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں داخل ہوگئے، یہ پناہ گزین کیمپ غزہ میں قائم کیے گئے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے۔ ایک اور فلسطینی زیک محمد کا اس کارروائی کے بارے میں کہنا تھا ٹینکوں کے علاقے میں آمد اچانک اور حیران کن تھی۔ علاقے کے لوگ اپنی جگہوں سے نکل نہ سکے اور ٹینکوں کی آمد اور گولہ باری کے دوران پھنس کر رہ گئے۔ یہ لوگ اسرائیلی فوج سے اپیل کر رہے تھے کہ انہیں اپنے علاقے سے نکلنے کا موقع دے، مگر ان کی ایک نہ سنی گئی۔