لندن( الفجرآن لائن) برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے اپنی ہی جماعت کے شدید دباؤ کے بعد باضابطہ طور پر لیبر پارٹی کی قیادت اور وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر ایک انتہائی جذباتی خطاب میں، انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی پارلیمانی پارٹی اب انہیں مستقبل کے انتخابات کے لیے موزوں ترین رہنما تسلیم نہیں کرتی۔
سر کیر اسٹارمر نے واضح کیا کہ وہ متبادل رہنما کے انتخاب تک عبوری طور پر نگران وزیر اعظم کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
