کیف( الفجرآن لائن) روس کے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں یوکرین بھر میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جن میں بحیرہ اسود میں ایک 58 سالہ مصری ملاح اور شمالی علاقے سومی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق بحیرہ اسود میں پاناما کے جھنڈے تلے چلنے والے ایک ترک مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ سومی کے علاقے میں ڈرون حملے میں رہائشی مکان تباہ ہو گیا۔ جس کے جواب میں روس نے ماسکو میں یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
