لاہور(الفجرآن لائن) لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل خودساختہ اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری طور پر ایل پی جی کی قیمت 308 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں یہ 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
جس سے سرکاری نرخ نامے کی عملداری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بعض مقامات پر روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں
