اسرائیلی وزیراعظم یروشلم (الفجرآن لائن)اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جب تک ضروری ہوگا جنوبی لبنان میں موجود رہے گی اور اپنے سکیورٹی مقاصد کے تحت کارروائیاں جاری رکھے گی۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں تعینات اسرائیلی افواج کو اپنے یا شمالی اسرائیل کے شہریوں کے خلاف کسی بھی براہِ راست خطرے کو ختم کرنے کے لیے مکمل کارروائی کی آزادی حاصل ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی فوج پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے اور وہ حالات کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج جب تک ضروری سمجھا جائے گا، جنوبی لبنان میں قائم“سکیورٹی زون”میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے اور سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔
