اسلام آباد (الفجرآن لائن) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے برادرِ نسبتی اور رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) ندا کھوڑو کے ماموں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سے انہیں دلی صدمہ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نثار احمد کھوڑو، ندا کھوڑو اور تمام سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام تر دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

