شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی جمہوریت کے لیے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد(الفجرآن لائن) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 30ویں یومِ شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو ایک باہمت اور بااصول رہنما تھے جنہوں نے آمریت کے خلاف ناقابلِ بیان صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی سر نہیں جھکایا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو ملکی تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر سپریم کورٹ کی رائے تاریخی اہمیت رکھتی ہے، اور انہیں قوی یقین ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے المناک قتل کے معاملے میں بھی انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور تمام حقائق قوم کے سامنے آئیں گے

