A major police operation in Lakki Marwat leaves two terrorists dead, including a suspected suicide bomber. Meanwhile, three policemen are injured in a drone attack in Tank
پشاور(الفجر آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور سمیت 3دہشت گرد ہلاک کر دئیے جبکہ ضلع ٹانک میں ایک تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
لکی مروت پولیس کے مطابق گنڈی چوک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڑی کاروائی کی گئی۔ مشکوک موٹر کار میں سوار دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے فوری اور وموثر جوابی کارروائی کی، مقابلے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا دہشت گردوں کا یک زخمی ساتھی فرار ہوگیا۔کارروائی کے بعد دہشت گردوں کی گاڑی سے اسلحہ ایمونیشن، بارودی سرنگیں، تحریک طالبان کا جھنڈا، خواتین کے برقعے، کمیونیکیشن آلات اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی ممکنہ طور پر علاقے میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم برآمد ہونے والی اشیا اور دہشت گردوں کے ممکنہ عزائم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے خوارج کی نعشیں تحویل میں لے کر شناخت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی ئی)خیبر پختونخوا نے لکی مروت پولیس پارٹی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے انعاماتکا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لکی مروت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ لکی مروت میں دہشت گروں کو کسی صورت دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے تھانہ ملازئی پر ڈرون حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز اسی ضلع سے 4 پولیو ورکرز کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی ٹانک میں پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے ہوتے رہے ہیں۔ 28 ستمبر کو یہاں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 راہ گیر زخمی ہوئے

