اسلام آباد، واشنگٹن (الفجرآن لائن)وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
پاکستانی سفیر عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 21سے 25 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
خطاب میں علاقائی و عالمی سکیورٹی، سفارت کاری، مذاکرات اور تنازعات کے پْرامن حل پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گافلسطین اور جموں و کشمیر کے مسائل اور حقِ خودارادیت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا
علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، انسدادِ دہشت گردی،اسلاموفوبیا، عالمی معاشی مسائل اور اقوام متحدہ میں اصلاحات پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔
وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی جنرل اسمبلی کے موقع پر الگ سفارتی ملاقاتیں کریں گے
اسحاق ڈار 23 ستمبر کو فرانس کے وزیر خارجہ کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مذاکرات، سفارت کاری، تعاون اور کثیرالجہتی نظام کے فروغ پر زور دیگا۔

