کراچی(الفجر آن لائن) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے دلہن دولہا سمیت چارسو کے قریب افراد کی حالت بے ہوش ہو گئے۔
مقامی ہسپتال میں مریضوں کی اتنی بڑی تعداد پہنچنے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔واقعہ رپورٹ ہونے پر طبی ٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا، زیادہ تر مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی اور کھانے کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے۔

