کوئٹہ(الفجرآن لائن) ایس پی ٹریفک کوئٹہ صدر سید عاصم شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری ماحول فراہم کرنا ہے، اس مقصد کے لیے اہم شاہراہوں، چوراہوں اور مصروف مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی غیر قانونی پارکنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، مقررہ رفتار کی پابندی کریں اور گاڑیوں کو سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر پارک نہ کریں۔سید عاصم شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد صرف ٹریفک پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا قومی اور معاشرتی فرض ہے، شہریوں کے تعاون سے ہی کوئٹہ میں ٹریفک کے نظام کو مزید منظم اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام

