کوئٹہ (الفجرآن لائن) اوستہ محمد کے علاقے میں کار اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد سون کے قریب تیز رفتار کار اور رکشے میں اسامہ نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ خواتین بچوں سمیت `10 افراد زخمی ہوگئے
جن میں عبدالعلیم، اکبر علی، عبدالرحمن، شادی خان، جواد، کامران شاہ زیب، مسماۃ بختاور بی بی اور مسماۃ پری زخمی ہوگئیں نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔

