دوحہ (الفجرآن لائن) بیرون ملک سیاحت کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے قطر ایک ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت وہ پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن ہوتی ہے،
تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ مسافروں کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا چاہئے۔
قطر کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک مخصوص شرط عائد کی گئی ہے اور وہ یہ کہ مسافروں کو اپنی ہوٹل ریزرویشن
صرف سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ہوگی، دیگر ویب سائٹس یا آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کی گئی ہوٹل ریزرویشن اس سہولت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی

