پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پرنس آغا عمر احمد زئی نے جمعرات کے روز بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے آفس کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا تعلیم دوست وژن صوبے کی پائیدار ترقی کا عکاس ہے صوبائی حکومت ذہین اور مستحق طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ (بیف) ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جہاں صوبے میں ٹاپ کرنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ شہداء کے بچوں ، ٹرانس جینڈر ، اور اقلیتوں کو اسکالرشپس کے مساوی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے اور طلباء کو بھی اس اسکالرشپ سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے سی ای او بیف کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ آئندہ بھی موثر اور بہتر کارکردگی جاری رکھے گا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پرنس آغا عمر احمد زئی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔