اسلام آباد (الفجر آن لائن) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا منگل کو پاکستان کے ایک روزہ دورے کا امکان ہے، سرکاری و سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے انتظامات اور شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، توانائی کے شعبے اور علاقائی رابطہ کاری کے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔سفارتی حلقوں کے مطابق اگر یہ دورہ طے پاتا ہے تو اسے پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
