اورمعلوم کیا جائے تین ماہ بعد بلٹ پروف گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کے پیسے کہاں سے آتے،قومی اسمبلی میں اظہارخیال
اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بلٹ پروف گاڑیوں کی تعدادمیں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ فہرست مرتب کی جائے اورمعلوم کیا جائے تین ماہ بعد بلٹ پر گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کرنے کے پیسے کہاں سے آتے۔قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے جب کہا کہ ملک میں چوروں اور لٹیروں کے پاس بھی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔
اس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے،وزارت داخلہ ملک بھر میں بلیٹ پروف گاڑیوں کی فہرست مرتب کرے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دیکھا جائے کہ کس کس کے پاس بلٹ پروف گاڑی ہے اور کیوں ہے؟یہ بھی دیکھا جائے کہ ان کے پاس ہر تین ماہ بعد بلی پروف گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے کے پیسے کہاں سے آتے ہیں
